ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حکومت کسانوں کی پیداوار کم از کم امدادی قیمت پر خریدنے کے لیے پرعزم:پاسوان

حکومت کسانوں کی پیداوار کم از کم امدادی قیمت پر خریدنے کے لیے پرعزم:پاسوان

Wed, 22 Mar 2017 13:11:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حکومت نے آج کہا کہ وہ کسانوں سے ان کی پیداور کو کم سے کم امدادی قیمت پر خریدنے کے لیے پرعزم ہے اور دال کا 20لاکھ ٹن بفر اسٹاک بنانے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے ابھی تک 15لاکھ ٹن خریداری کی جا چکی ہے۔وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے ملکاارجن کھڑگے نے کرناٹک سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دال کی زیادہ پیداوار کو دیکھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں سے دال خاص طور پر ارہر کی دال کی خریداری کو یقینی بنائے۔خوراک، فراہمی اور عوامی تقسیم کے وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ جو سوال کھڑگے جی نے اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ارہر سمیت تین لاکھ ٹن اضافی دال کی خریداری کی جائے، اس پر ہم کہنا چاہیں گے کہ نیفیڈ وزرات زراعت کے تحت آتا ہے اور ہم نے فوری طور پر 50ہزار ٹن خریداری کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسان کی پیداوار کو ایم ایس پی پر خریدا جانا چاہیے ، پہلی بار ہم نے 20لاکھ ٹن کا بفر اسٹاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک 15لاکھ ٹن کی خریداری کی جا چکی ہیں۔پاسوان نے کہا کہ جہاں تک ایم ایس پی اور بونس کا سوال ہے، ایسے میں ہم کہنا چاہیں گے کہ ہمیں کسانوں کی پیداوار کو ایم ایس پی پر خریدنا ہے، دوسرا پیسے کا بھی سوال ہوتا ہے جو وزارت خزانہ سے جڑا ہوا ہے، ہمیں رن بھی بنانا ہوتا ہے اور وکٹ بھی بچائے رکھنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا، لیکن ہم اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ کسانوں کی پیداوار کو ایم ایس پی پر خریدا جانا چاہیے ۔


Share: